میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو میں بل فائٹنگ کے خلاف منفرد اندازمیں احتجاج کیا گیا،سیکڑوں افراد جسم پر نقلی خون لگا کر سڑکوں پر لیٹ گئے۔
بل فائٹنگ میکسیکو میں سب سے مقبول کھیل سمجھا جاتا ہے، تاہم جانوروں کے حقوق کی تنظیموں نے اسے ظالمانہ کھیل قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی کا مطالبہ شروع کر دیا ہے ، بل فائٹنگ کے سیکڑوں مخالفین نے میکسیکو سٹی کی سڑکوں پر منفرد انداز میں احتجاج کیا اور خود کو سرخ رنگ میں رنگ کرسڑکوں پر لاشوں کی طرح لیٹ گئے۔