میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو سٹی میکسیکو میں فوجیوں اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے بیوٹی کوئن گولی لگنے سے ہلاک ہوگئیں۔ میکسیکو کی بیس سالہ بیوٹی کوئن فلوریس گامز Flores Gamez کی لاش پہاڑی علاقوں سے ملی ہے۔
چیف اسٹیٹ پروسیکیوٹرکے مطابق لاش پر گولیوں کے نشان ہیں، تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ ہتھیار استعمال کررہی تھیں یا نہیں ،فلوریس کو فروری میں ہی ووٹنگ جت ذریعے وومن آف سنالواSinaloa منتخب کیا گیا تھا، منشیات فروشوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں2 منشیات فروش مارے گئے اور 4 کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔