میکسیکو : (جیو ڈیسک)میکسیکو میں سمگلروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی میں 10 حملہ ہلاک ہوگئے۔ کارروائی میں دو فوجی بھی ہلاک ہو گئے۔سینالوا ریاست کے پولیس ترجمان کے مطابق بدھ کی صبح گواسیو کے قصبے میں حملہ آوروں نے فوجی قافلے پر اچانک فائرنگ شروع کردی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ بات ابھی واضح نہیں ہو سکی کہ حملہ آور کس گروپ سے تعلق رکھتے ہیں تاہم یہ علاقہ منشیات سمگلروں کے حوالے سے مشہور ہے ۔