لاہور : (جیو ڈیسک) پنجاب کے وزیر ِقانون رانا ثناء اللہ نے رحمان ملک کی مینار پاکستان میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں بندر کا انتظام کرنے کی پیش کش قبول کرلی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ وہ ڈگڈگی بجائیں گے اور رحمان ملک ناچیں گے ۔ رانا ثنا اللہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کو آڑے ہاتھوں لیا ،انہوں نے کہاکہ رحمان ملک پریس کانفرنس کے دوران چباچبا کر بات کررہے تھے وہ بندرکا کردار بخوبی نبھا سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ رحمان ملک کے سائز کی گھاگری اورگھنگرو بھی بنوالئے ہیں، وہ کیمپ میں آئیں ،وہ ڈگڈگی بجائیں گے اور رحمان ملک ناچیں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ راناآصف نے ابھی استعفا نہیں دیا،جبکہ بجٹ پاس کرانے کے لئے فارورڈ بلاک نے حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے ،ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کے متعلق انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹرز نے کرائے خود بڑھا لئے ہیں۔