ن لیگ جھوٹوں اور فراڈیوں کی جماعت ہے۔ راجہ ریاض

raja riaz

raja riaz

پنجاب اسمبلی: (جیو ڈیسک) اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے ایک مرتبہ پھر ن لیگ کیخلاف الزامات کا پٹارا کھول دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن جھوٹوں اور فراڈیوں کی جماعت ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت میں راجہ رہاض نیکہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ن لیگ نے آج پھر فراڈ کیا ہے، میثاق جمہوریت میں طے تھا کہ آزاد امیدوار کی حمایت نہیں کی جائے گی۔