سپریم کورٹ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کے رہنما کو خصوصی پروٹوکول نہیں دیا گیا۔ فوٹیج کے معائنے سے یہ بھی واضح ہے کہ کوئی مسلح نجی گارڈ کورٹ روم میں داخل نہیں ہوا۔ عدالتی ترجمان نے کہا ہے کہ ان حوالوں سے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں عائد کئے گئے الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ آئندہ ایسے بے بنیاد الزامات سے گریز کیا جائے گا اور عدالت کے ادب اور احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق مسلم لیگ نواز کے رہنما اور ان کے ساتھیوں کو جامہ تلاشی کے بعد عدالت میں داخلے کے کارڈ جاری کئے گئے تھے۔