اسرائیل : (جیو ڈیسک)اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کی نئی مخلوط حکومت فلسطین کے ساتھ امن عمل آگے بڑھائے گی۔ مقبوضہ بیت المقدس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں نتن یاہو کا کہنا تھا کہ امن کے لئے مذاکرات کے عمل کو ذمہ داری سے آگے بڑھایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے بارے میں مشاورتی سلسلہ جاری ہے اور نئی حکومت کے قیام کے بعد ایران کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ مزید صلاح مشورہ کیا جائے گا۔