بھارت کے معروف سماجی رہنما انا ہزارینئی دہلی میں جنتر منتر کے علاقے میں ایک روزہ علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔ سماجی رہنما انا ہزارے اس سے پہلے بھی کرپشن کے خاتمے کیلیے بھوک ہڑتال کرچکے ہیں۔اناہزارے کی تحریک پر حکومت نے کرپشن کے خاتمے کا لوک پال بل پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا،تاہم انا ہزارے نے پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ لوک پال بل کو کمزور اور غیر موثر قرار دے کر مسترد کر دیا۔ انہوں نے اس کا ذمہ دار کانگریس کیجنرل سیکریٹری راہول گاندھی کو قرار دیا ۔اناہزارے کے حامی جنتر منتر میں بھوک ہڑتال کیلیے پہنچ گئے ہیں۔