بھارت کیدارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والی آتشزدگی سے تین سو سے زائد جھگیاں جل کرراکھ ہوگئیں تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ غازی پور کے علاقے میں قائم جھونپڑیوں میں منگل کی صبح لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں کی جہدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام نے حادثہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔ جھگیوں کے رہائشی افراد آگ لگنے کے وقت سورہے تھے۔ آگ سے تین سو زائد جھگیاں اور ان میں موجود سامان جل کر راکھ ہوگیا۔