نئی دہلی فیشن شو میں ماڈلز نے روایتی بھارتی لباس پہن کر ریمپ پر واک کی، بالی وڈ ستاروں نے شو میں چار چاند لگا دئیے۔ نئی دہلی میں ہونے والے ولز لائف اسٹائل انڈیا فیشن ویک میں ڈیزائنر راکی ایس نے اپنی تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کی۔
روایتی بھارتی ملبوسات کی تھیم پر بنائے گئے ڈیزائن پہن کر ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ فیشن شو میں بالی ووڈ اسٹار بپاشا باسو اور آر مادھون نے واک کرکے چار چاند لگا دئیے۔ فیشن ویک میں ملبوسات کے علاوہ جیولری اور دیگر فیشن مصنوعات کی نمائش بھی کی جائے گی۔