بھارت میں عدالت نے میں ووٹوں کی خریداری کے الزام میں سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ امر سنگھ اور بی جے پی کے سابق ارکان لوک سبھا کو جیل بھیج دیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاست اتر پردیش کی سیاسی پارٹی سماج وادی پارٹی کے سابق جنرل سیکرٹری اور رکن راجیہ سبھا امرسنگھ پر الزام ہے کہ انہوں نے انتخابات کے دوران لاکھوں روپے دے کر ووٹ خریدے ۔ امر سنگھ بے جے پی اور دیگر پارٹیوں کے ارکان نئی دہلی کی عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے ان کی گرفتاری کا حکم جاری کیا اور پولیس سے سوال کیا کہ ووٹ اسکینڈل میں سیاسی رہنماں کو کیوں نہیں گرفتار کیا جاتا۔ عدالت نے امرسنگھ سمیت چار ارکان پارلیمنٹ کو انیس ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر تہار جیل بھیج دیا۔