نئی دہلی : کرپشن کے معاملے پر بی جے پی کا پارلیمنٹ میں احتجاج، حزب اختلاف کے احتجاج کے باعث پارلیمنٹ کی کارروائی ایک ہفتے میں تیسری بار ملتوی کردی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کی وزیراعلی شیلا ڈکشٹ پر بدعنوانی کے رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد بھارتیا جنتا پارٹی کے ارکان نے پارلیمنٹ میں ہنگامہ کھڑا کردیا۔ اور ڈکشٹ کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ حزب اختلاف کے شورو غل کے باعث ایوان کی کارروائی چلانی مشکل ہوگئی۔ اور اسپیکر کو پارلیمنٹ کے اجلاس کو ایک ہفتے کے اندر تیسری بار ملتوی کرنا پڑا۔ آڈیٹر کی رپورٹ میں کہا گیاکہ گزشتہ سال دولت مشرکہ کھیل مقابلوں کے اسٹیڈیم کی تعمیر کے ٹھیکے من پسند افراد کو دئیے گئے، کانگریس رہنما اور نئی دہلی کی وزیراعل شیلاڈکشٹ نے کسی بھی غیر قانونی کام کرنے کی تردید کردی ہے۔