حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو نئے سال کا پہلا تحفہ دیدیا۔ اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق تمام صارفین کے لئے قیمتوں میں چھ اعشاریہ ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت میں 6 روپے 14 پیسے سے 30 روپے 69 پیسے، کمرشل صارفین کے لئے 36 روپے 83 پیسے اور صنعتی صارفین کے لئے 28 روپے 23 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
سی این جی کے لئے قیمت میں 37 روپے 97 پیسے ، سیمنٹ انڈسٹری کے لئے 42 روپے 97 پیسے جبکہ پاور پلانٹس کے لئے 28 روپے 23 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہو گا۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گا۔