اسلام آباد : (جیو ڈیسک) مالی سال دوہزار بارہ اور تیرہ بجٹ کا پہلا فریم ورک پیپر تیار کرلیا گیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ بجٹ کا حجم 30 کھرب روپے کے قریب ہوگا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ کا حجم 30 کھرب روپے کے قریب ہوگا اور سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں20 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع نے مزید بتا یا کہ آئند ہ مالی سال کی شرح نمو4.5 فیصد رکھے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں50 ارب روپیاضافے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 350 ارب روپے رکھے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال میں افراط زر کی شرح 9.5 فیصد رکھی جانے کی توقع ہے۔