نائجیریا، بم دھماکے، فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 162 ہوگئی

nigeria

nigeria

نائجیریا کے شہر کانو میں پولیس ہیڈ کوارٹرز اور تھانوں پر انتہا پسند اسلامی گروپ کے حملوں، دھماکوں اور فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو ساٹھ سے بھی بڑھ گئی ہے۔
ہلاک اور زخمی افراد میں مقامی پولیس کے اہلکار سمیت بھارتی شہری بھی شامل ہیں، بکو حرم نامی اسلامی انتہاپسند گروپ نے کانو حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، دہشت گردی کے اس واقعے کے بعد مقامی گورنر نے ایک دن کیلیے کرفیو نافذ کیا۔
کانو نایجیریا کا دوسرا بڑا شہر ہے جہاں جمعے کو شروع ہونے والے ہنگامے تاحال جاری ہیں، انتظامیہ کے مطابق دہشت گردوں میں شامل خود کش حملہ آوروں نے چار پولیس اسٹیشنز، پولیس ہیڈ کوارٹر، اسٹیٹ سیکیورٹی سروس اور امیگریشن آفس کو نشانہ بنایا۔