نائن الیون حملے: خالد شیخ محمد سمیت 5 ملزموں پر فرد جرم عائد

Khalid Sheikh Mohammad

Khalid Sheikh Mohammad

گوانتا ناموبے : (جیو ڈیسک)نائن الیون حملوں کے مرکزی ملزم خالد شیخ محمد سمیت پانچ ملزموں پر باضابطہ فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ کیوبا کی گوانتا ناموبے جیل میں مقدمے کی سماعت نو گھنٹے سے زائد تک جاری رہی۔ملزموں پر قتل، شہریوں پر حملے، ہائی جیکنگ اور دہشتگردی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ خالد شیخ محمد اور دوسرے چار ملزمان کو گذشتہ تین سال سے زائد عرصے کے بعد پہلی دفعہ گوانتا نامو بے جیل میں فوجی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔

دوران سماعت ملزموں نے اپنے کانوں سے ہیڈفون اتار کر ججزکے کسی بھی سوال کو سننے اور جواب دینے سے انکار کردیا۔ملزمان کے دو وکلا نے کچھ دلائل فوجی عدالت میں پیش کیے تاہم خالد شیخ محمد سمیت کسی ملزم نے بھی الزامات کی تردید کو اہم نہ سمجھا۔عدالت نے پانچوں ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔