نائیجیریا (جیوڈیسک)براعظم افریقہ کے ملک نائیجریا میں سیلابوں سے گزشتہ دو ماہ کے دوران 104 افراد ہلاک جبکہ 50 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیریا کی نیشنل ایمر جنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان محمد عبد السلام نے کہا ہے کہ نائجیریا کی 26 ریاستیں حالیہ سیلابوں سے متاثر ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق اب بھی بے شمار لوگوں کے گھروں میں پانی موجود ہے۔