بھارت (جیوڈیسک) قوت بینائی سے محروم کرکٹ لوورز نے اپنے آئیڈیل کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آڈیو بک بنائی ہے جسکی رونمائی پندرہ اکتوبر کو کی جائیگی۔ بھارتی شہر پونے کے اسکول کے طلبا نے ورلڈ بلائنڈ ڈے ایک منفرد انداز سے منانے کی تیاری کی ہے۔ بھارتی رائٹر سنجے دھدہانے کی کتاب سے متاثر ہوکر ایک آڈیو بک تیار کی ہے۔
دو گھنٹے اور تیس منٹ دورانیہ پر مشتمل آڈیو بک میں ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کی کارکردگی اور سنچریوں کی کمنٹری شامل کی گئی ہے۔ کتاب کی رونمائی دکن جمخانہ کلب میں پندرہ اکتوبر کو کی جائیگی ۔اس موقع پر بلائنڈ ٹیموں کے مابین ڈبل وکٹ میچز کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔