ناقص دوا نے مزید2 افراد کی جان لے لی

Drug

Drug

ناقص دوا کے ری ایکشن کی وجہ سے آج دو مریض مزید جان سے گذر گئے جس سے پنجاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 136 تک پہنچ گئی ہے۔
لاہور کے سروسز اسپتال میں رنگ محل کی 55 سالہ شاہدہ شریف اور قصور کے 55 سالہ غلام علی کو پی آئی سی ادویہ کے ری ایکشن کی وجہ سیلایا گیا جہاں وہ آج انتقال کر گئے۔ دوسری جانب مریضوں کو اینٹی ڈوٹ فولینک ایسڈ کے انجکشن دئیے جارہے ہیں جس سے ان میں کچھ بہتری آئی ہے تاہم مکمل بحالی اب تک دیکھنے میں نہیں آئی۔