جاپان کے شہر ناگاساکی پرامریکی ایٹم بم کی قیامت ٹوٹے آج چھیاسٹھ سال پورے ہوگئے۔ ناگا ساکی کے پیس پارک میں ایٹم بم سے ہلاک ہونے والے ہزاروں افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی اور وزیر اعظم نے یادگار پر پھول چڑھائے۔دوسری عالمی جنگ کے دوران ہیروشیما پر ایٹمی حملے کے چند روز بعد نو اگست انیس سو پینتالیس کو ناگاساکی پرایٹم بم کے حملے میں ستر ہزار سے زیادہ لوگ موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔جس کے بعد پندرہ اگست کو جاپان نے ہتھیار ڈال دئیے۔