ناگپور ٹیسٹ (جیوڈیسک) ناگپور ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے کھیل کے اختتام تک آٹھ وکٹ پر دو سو ستانوے رنز بنائے تھے۔ تیسرے روز کی خاص بات ویرات کوہلی کی سینچری تھی لیکن کپتان مہندرا سنگھ دھونی ایک رن کی کمی سے سینچری مکمل نہ کرسکے۔
نا گپور میں جاری سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت اپنی نامکمل اننگر ستاسی رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی۔ ویرات کوہلی ایک سو تین اور کپتان مہندر سنگھ دھونی ننانوے رنز نے بھارت کو مشکل سے نکالا۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں ایک سو اٹھاسی رنز بنائے۔
دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک بھارت نے آٹھ وکٹ پر دو سوستانوے رنز بنائے تھے۔ یوں بھارت کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید تینتیس رنز درکار ہیں اور اس کی دو وکٹیں باقی ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے چار اور گریم سوان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔