نبی کریم کی شان میں گستاخی پر بے حس حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے : میر انجم

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نوجوان رہنما میر انجم نے کہا ہے کہ پاکستان کے حکمران بے حس ہو چکے ہیں جو نبی کریم کی شان میں بھی گستاخی ہونے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں حکمرانوں کو اس ایشو پرسیاست چمکانے اور کرسی بچانے کی بجائے سڑکوں پر آکر پرامن احتجاج کرنا چائیے چاہے کوئی کتنے ہی بڑے عہدے پر براجمان نہ ہوں ہم سب سے پہلے مسلمان اور پھر پاکستان اور پھر سیاسی جماعتوں کے کارکن ہیں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے اتحاد اور احتجاج نے توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مرتکب افراد کو سبق سکھا دیا ہے ، کہ حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جان بھی قربان کر سکتے ہیں۔

پہلی دفعہ دیکھنے میں آیا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجا ج ہیں ، جنہوں نے یہودیوں کو یہ باآور کروا دیا ہے کہ ہم سب ایک ہیں ، اور اپنے دین کی حفاظت اور حرمت کی پاسداری کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کر سکتے ہیں ، وقت آ گیا ہے کہ اسی طرح متحد ہو کر تمام مسلمان ، یہود و نصاریٰ کا مقابلہ کریں اور اپنے دین اور اپنے دین کی حفاظت کریں۔