نبیل گبول پیپلز پارٹی سے ناراض ، ن لیگ میں شمولیت کا امکان

Nabil Gabol

Nabil Gabol

لاہور(جیوڈیسک)پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول قیادت سے ناراض ہوگئے، میاں نوازشریف سے ملاقات کے لئے لاہور پہنچ گئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ہے۔

کراچی کے علاقے لیاری سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول گذشتہ دو سال سے پیپلز پارٹی قیادت کے عتاب کا شکار بنے ہوئے ہیں ۔ پارٹی قیادت سے اختلاف کے باعث نہ صرف انہیں وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا بلکہ وزارت سے استعفی کے بعد پولیس کے چھاپوں کا بھی سامنا رہا۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق ناراضگی کی وجہ لیاری سے نبیل گبول کی جگہ پیپلزپارٹی کی اہم ترین شخصیت کو ٹکٹ دئیے جانے کا امکان ہے۔

ان تمام حالات سے دلبرداشتہ ہو کر نبیل گبول نے مسلم لیگ ن سے رابطے بڑھا دئیے ہیں اور میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے لاہور پہنچ گئے ہیں نبیل گبول اور میاں نواز شریف کی ملاقات آج راے ونڈ میں ہوگی، قوی امکان ہے کہ نبیل گبول مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔