ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ نتالی پورٹ مین کو سال کی سب سے زیادہ منافع دینے والی اداکارہ کا اعزاز مل گیا۔ ہالی ووڈ فلم بلیک سوان سے آسکر ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ نتالی پورٹ مین ، اپنی خوبصورتی سے زیادہ بہترین اداکاری سے پہچانی جاتی ہیں ، نتالی کی ہے خاص بات ، جب بھی کسی فلم میں کاسٹ کیا جائے فلم سب سے زیادہ بزنس کرتے ہوئے سپر ہٹ ہوجاتی ہے۔
برطانوی میگزین فوربز کی جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق نتالی پورٹ مین فلموں میں کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہیں ، جنہیں فلم میں کام کرنے کا جتنا معاوضہ دیاجاتا ہے ان کی فلم اس سے سو گنا زیادہ بزنس کرتی ہیں۔
منافع دینے والی ایکٹرسز میں دوسرے نمبر پر ہیں ٹوائیلائیٹ ایکٹرس کرسٹین اسٹورٹ ، جنہیں پچیس ملین ڈالرز کا معاوضہ دیاگیا جبکہ ان کیف لم نے تین سو ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔ ہالی ووڈ کی یہ اداکارائیں اپنے انداز اوراداکاری سے شائقین کو سنیما کی طرف کھینچ لاتی ہیں۔