پاکستان کرکٹ (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستانی امپائر ندیم غوری کے خلاف تسلی بخش ثبوت ملنے تک کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچا جاسکتا۔ ند یم غوری کا معاملہ آئی سی سی نے نہیں بلکہ پی سی بی نے حل کرنا ہے تاہم آئی سی سی کی جانب سے ابھی تک ندیم غوری کے بھارتی رپورٹر کو انٹرویو کی مکمل ویڈیو فوٹیج فراہم نہیں کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی خصوصی کمیٹی ندیم غوری سے ابتدائی تفتیش مکمل کرچکی ہے تاہم مکمل دستاویزی ثبوت آنے تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ دوسر ی جانب آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق امپائر ز کا معاملہ آئی سی سی نے متعلقہ کرکٹ بورڈ ز پر چھوڑ رکھا ہے تاہم آئی سی سی اس حوالے سے تمام ثبوت کرکٹ بورڈز کو فراہم کرنے کی پابند ہے۔