گجرات : (جیو ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی کے لئے ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ نریندر مودی کو امریکا کا ویزہ جاری کرنے کے بارے میں موقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔امریکی رکن کانگریس جو والش نے وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے نام لکھے گئے خط میں نریندر مودی کو سفارتی ویزا جاری نہ کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کو کہا گیا تھا۔
امریکا نے دو ہزار میں گجرات میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کا ذمہ دار نریندر مودی کو قرار دیتے ہوئے انھیں سفارتی ویزا دینے سے انکار کردیا تھا۔ ان فسادات میں دو ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔