نشاط ضیاء قادری عوامی رابطہ اور علاقائی مسائل کے جائزے کے لئے شاہ فیصل کالونی کے دورے پر عوامی وفود سے گفتگو

NISHAT MUHAMMAD ZIA

NISHAT MUHAMMAD ZIA

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا متحدہ قومی موومنٹ عوام کو بااختیار بنا کر علاقائی ترقی اور بنیادی مسائل کے حل کے لئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکرو فلسفے پر عمل کرتے ہوئے ترقی اور خوشحالی کے ویژن پر عملد رآمد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکر و فلسفے پر عمل کرکے ہی پاکستان کو معاشی ترقی اور عوامی خوشحالی کے خواب کو عملی تعبیر دیا جاسکتا ہے ،مقامی حکومتوں کا نظام عوام کی آواز ہے اس کے زریعے عوام کو بااختیار اور علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جاسکتا ہے نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ بااختیار عوام مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے اور انشا اللہ ایم کیو ایم قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں عوام کو بااختیار بنا کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوامی رابطہ اور علاقائی مسائل کے جائزے کے لئے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوںتفصیلی دورے پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹائون ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شاہ فیصل ٹائون اور محکمہ ہیلتھ کے افسران بھی موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حق پرست قیادت نے پاکستان کی تاریخ میں عوامی خدمت کی مثال قائم کرتے ہوئے شہری اور مضافی علاقوں میں یکساں بنیاد پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے زریعے عوام کو بنیادی سہولیات بلا تفریق اُن کی دہلیز پر فراہم کی ہے انہوں نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست عوامی نمائندے عوامی خدمت میں آج بھی عوام کے درمیان موجود ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون اور مشاورت کے ساتھ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق عوامی خدمت اور ترقی کا سفر جاری رہے گا ۔اس موقع پر مختلف علاقوں میں عوام سے مسائل سننے کے بعد علاقائی مسائل کے فوری حل اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی۔