نصف صدی گزر گئی اب بھی آمریت پنجے گاڑے ہوئے ہے،جاوید ہاشمی

javed hashmi

javed hashmi

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا کہ نصف صدی گزر گئی ہے اب بھی آمریت پنجے گاڑے ہوئے ہے مرتے دم تک آمریت کے خلاف لڑتا رہوں گا۔ لوگوں کو آمریت نہیں انصاف اور روزگار چاہیئے۔
فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کے شہریوں نے قومی پرچم سربلند رکھنے کا فیصلہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عام آدمی نے نہیں رہنماوں نے لوٹا ، پرویز مشرف کے خلاف اس وقت آواز اٹھائی جب کوئی بولنے کو تیار نہیں تھا۔ مشرف پاکستان انسانیت اور شرافت کا دشمن تھا۔