اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق سیکریٹری دفاع خالد نعیم لودھی کی ان کے عہدے پر بر طرفی کیخلاف سماعت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ میمو گیٹ اسکینڈل کے مقدمے میں سابق سیکریٹری دفاع نے وزیردفاع کی منظوری کے بغیر سپریم کورٹ میں جواب داخل کیا تھا۔ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کے اس اقدام کو قوائد کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے خالد نعیم لودھی کو ان کے عہدے سے بر طرف کر دیا تھا۔ سیکریٹری دفاع نے عدالت کے روبرو کہا تھا کہ پاک فوج اور آئی ایس ائی انتظامیہ کے زیر نگرانی آتے ہیں۔