ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بیٹسمین برائن لارا کا کہنا ہے کہ انھیں بھی انٹرنیشنل ورلڈ الیون کا حصہ بننے کیلئے بھاری رقم کی آفر کی گئی تھی جو انھوں نے مسترد کردی۔
ویسٹ انڈین اخبار کے مطابق برائن لارا نے کہا ہے کہ ایونٹ آرگنائزنگ کمیٹی نے انھیں کھیلنے کیلئے پندرہ لاکھ ڈالر کی پیشکش کی تھی۔ آفر اس وجہ سے ٹھکرائی کہ پی سی بی اور کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی نمائشی ٹی ٹوئنٹی میچز کو سپورٹ نہیں کر رہی ہے۔
لیجنڈری بیٹسمین کے مطابق جب تک سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی یقین دہانی اور آئی سی سی کو رضا مند نہیں کر لیا جائے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، آنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا ہوں۔