بھارت (جیوڈیسک)بھارت کے نو منتخب صدر پرناب مکھرجی نے بھارت کے تیرہویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ پرناب مکھرجی بنگال سے تعلق رکھنے والے پہلے صدر ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حلف برداری کی تقریب پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں منقعد ہوئی۔ بھارت کے چیف جسٹس ایس ایچ کپاڈیا نے نو منتخب صدر سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں نائب صدر حامد انصاری، وزیراعظم من موہن سنگھ، لوک سبھا کی اسپپیکر میرا کماری، یو پی اے کی چئیر پرسن سونیا گاندھی، وفاقی وزرا، گورنرز، وزرا اعلی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ حلف اٹھانے کے بعد صدر کو اکیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔