نواب شاہ(جیوڈیسک)نواب شاہ میں دو سیاسی گروپوں میں تلخ کلامی فائرنگ ایک شخص ہلاک آٹھ زخمی ، مسلح افراد سڑکوں پر نکل آئے شہر بھر میں زبردست ہوائی فائرنگ سے خوف وحراس پھیل گیا ہے۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ PS24کی گنتی کے دوران دو گروپوں میں تصادم ہوگیا۔
جس کے نتیجے میں ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا جس کی زد میں آکر یم کیو ایم یونٹ کمیٹی کے ممبر غلام رسول ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ایم یو ایم کے یونٹ ممبر کی ہلاکت کے بعد شہر بھر میں کشیدگی پھیل گئی مسلح افراد کی شہر بھر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائر نگ سے شہر بھر میں خوف وہراس پھیل گیا جس کے باعث لوگ اپنے کاروبار بند کرکے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے جبکہ اس موقع پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر غائب تھے۔