وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے میاں نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہویئے نام نہاد پارٹی کا نام نہاد لیڈر قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران چھپ کر وار کرنے کی بجائے سیاسی میدان میں مقابلہ کریں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں کہا کہ پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بنانے والے سیاسی بو کھلاہٹ کاشکار ہیں شریف برادران الزام تراشیوں کی بجائے اپنا قبلہ درست کریں۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف سندھ کے متاثرین سیلاب کے زخموں پر نمک چھڑکنے کی بجائے مرحم رکھیں۔انہوں نے کہا میاں نواز شریف کی وطن واپسی بھی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی وجہ سے ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت اور وزیر اعظم سردیوں سے قبل متاثرین سیلاب کو ان کے گھروں میں بھیجنا چاہتے ہیں۔ جس کے لیے صدر مملکت نے ہدایات کر دی ہیں انہوں نے کہا صدر مملکت اور وزیر اعظم کی ہدایات پر متاثرین سیلاب کے لیے سترہ لاکھ پاکستان کارڈ بھجوانے کام بندو بست کیا ہے جس کے لیے سترہ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ کے آفت زدہ اضلاع کو سپیشل پیکج دیا جائے گا جبکہ بنکوں کے مقروض متاثرین سیلاب کے قرضے معاف کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہیں۔