نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کا دور ختم ہو گیا۔ عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

سرگودھا : عمران خان کہتے ہیں کہ نوا ز لیگ اور پیپلز پارٹی کا دو ر ختم ہو گیا سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کسان کو گنے کی قیمت تیس فیصد کم ملتی ہے کیونکہ طاقتور شوگر ملز مافیا اقتدار پر قابض ہے ان کا کہنا تھا کہ دیہات میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے عوام کی جان و مال کی حفاظت کا یہ حال ہے کہ لوگ رات کو ٹرکوں میں بھرکر جانور لے جاتے ہیں لیکن ان کو روکنے والا کوئی نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پنجاب کے کسانوں کی مدد کریگی کہ تین سو ارب روپے کی زیادہ پیداوار ہو گی۔
عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نوا ز لیگ کا دور گزر گیا ،اب تبدیلی زیادہ دیر کی بات نہیں ان کا کہناتھا کہ آصف زرداری کے پانچ سو ارب روپے بچانے کیلئے این آر او کا ڈرامہ رچایا گیا ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ پیسہ چوری کو نہیں تو سوئس حکومت کو خط کیوں نہیں لکھا جاتا انہوں نے نواز شریف کو بھی تنقید کا بہت نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کو پچیس سال میں پانچ دفعہ حکومت ملی لیکن انہوں نے صوبے کو بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا۔