راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف قائد حزب اختلاف اور ن لیگ کے مرکزی ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان کو منانے راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پہنچے ۔ دونوں رہنماں کے درمیاں ہونے والی اس اچانک ملاقات میں میاں نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان کی خیریت دریافت کی اور دونوں رہنماوں کے درمیان پارٹی میں ہونے والے اہم فیصلوں سمیت نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ زرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے پارٹی کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا۔ تاہم دونوں رہنماوں کے درمیاں ہونے والی اس ملاقات میں اہم پیش رفت نہ ہو سکی ۔ میاں نواز شریف ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کئے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر فیض آباد میں واقع چوہدری نثار علی خان کی رہائش گاہ پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔