نوجوان نسل پرانی سیاسی قیادت سے بیزار ہو چکی ہے ، روشن پاکستان
Posted on January 30, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
روشن پاکستان پارٹی ( محب وطن )کے چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ ملک کواس وقت اتفاق رائے اور اتحاد و یگانگت کے ساتھ آئینی ترامیم کے دوران کی گئی غلطیاں سدھارنے کی ضرورت ہے مگرروایتی سیاستدان اور امریکی آلہ کارایکبار پھر امریکی و سامراجی سامراجی ایجنڈے کے تحت ملک میں ہیجان، اضطراب اور اشتعال پیدا کررہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات ”پاکستان نیشنل پیس فاؤنڈیشن ” کے وفد سے روشن پاکستان مرکز میں ملاقات کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر روشن پاکستان پارٹی کے وائس چیئرمین اسلم خان نائب صدر یونس سایانی فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چاند اور سیکریٹری انفارمیشن عمران چنگیزی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
روشن پاکستان پارٹی ( محب وطن ) کے قائد نے کہا کہ آئین و قوانین پر عدم عملدرآمد ‘انتخابی اصلاحات سے گریز اور نت نئے شوشے چھوڑنے کی اس روشنی نے نوجوان نسل کو سیاستدانوں کی پرانی نسل سے بیزار کر دیا ہے اور انتشار، افراتفری، انارکی کی کیفیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے پھر بھی یہ دعویٰ کہ جمہوریت مضبوط ہورہی ہے اور عام انتخابات وقت پر ہوں گے طفل تسلی ہی محسوس ہوتا ہے اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو مگر آثار و قرائن ا سکے برخلاف دکھائی دے رہے ہیں۔