نوشہرہ(جیوڈیسک)نوشہرہ میں عوامی نیشنل پارٹی صوابی کے رہنما محمد علی باچا کو فائرنگ کر کرے ہلاک کردیا جبکہ بیٹے سمیت تین افراد کو زخمی کردیا ۔اخوڑہ خٹک کے قریب محمد علی باچا بیٹیصدارت خان سمیت پانچ افرا د ہمراہ صوابی سے اخوڑہ خٹک جارہے تھے کہ گھات لگائے پانچ ملزمان نے فائرنگ کردی ۔
اے این پی کے رہنما محمد علی باچا موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ فائرنگ سے ان کے بیٹے صدارت خان اور سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طور لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ، جاں بحق ہونے والے محمد علی باچا کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا میر حیدرخان ہوتی نے ڈی پی او نوشہر ہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔