لاہورمسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)فرینڈلی اپوزیشن نہیں ہے،فرینڈلی اپوزیشن سے وہ سلوک نہیں ہوتاجوزرداری صاحب نے ہمارے ساتھ کیا،سندھ کے معاملے پرپوری قوم کواعتمادمیں لیناچاہیے،ایسے کام کاکیافائدہ جس سے سندھ کے عوام بھی مطمئن نہ ہوں، نگران حکومت اپوزیشن لیڈراورحکومت کی مشاورت سے بنے گی۔لاہور میں ایک تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ آج سیاست کونہ چھیڑیں تواچھاہے،نہ کسی کو گالیاں دیناچاہتاہوں نہ برابھلاکہنا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملک کواندھیروں سے نکالنے کی کوشش کی،اقتدار کی نہیں اقدارکی جنگ لڑرہے ہیں۔نگراں حکومت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ نگران حکومت اپوزیشن لیڈراورحکومت کی مشاورت سے بنے گی،نگران حکومت پرمتفقہ حل نہ نکلاتومعاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موٹروے بنانے کیلئے کسی سے بھیک نہیں مانگی،واجپائی ہمارے دورمیں پاکستان آئے اورکہاکشمیرسمیت تمام مسائل حل کریں گے،ہم کون سی سازش کررہے تھے ہماری حکومت کیوں توڑی گئی ۔متحدہ کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے نوازشریف کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے بیانات کے بعدایم کیوایم کی ساتھ جتنی بات ہوئی وہ بہت ہے۔