تل ابیب (جیوڈیسک)اسرائیل کے عام انتخابات میں بنیامین نیتن یاہو دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں۔سرائیل میں بنیامین نتن یاہو نے دوبارہ اقتدار سنبھال لیا ہے ۔انتخابات میں نتن یاہو کی جماعت کو ماضی جیسی اکثریت نہیں مل سکی۔
نتن یاہو نے جیت کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت میں ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ان کی پہلی ترجیح ہو گی۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ انتخابات کے بعد نتن یاہو دائیں بازو کی مخلوط حکومت بنانے کی کوشش کریں گے۔انتخابات کے موقع پر ملک میں سیکورٹی کے سخت انتظام کیے گئے تھے۔