نیشنل کونسل آف ہومیو پیتھی گورنمنٹ آف پاکستان کے انتخابات آج ہو رہے ہیں

گجرات: نیشنل کونسل آف ہومیو پیتھی گورنمنٹ آف پاکستان کے انتخابات آج ہو رہے ہیں ، اس سلسلہ میں پاکستان بھر کے ڈی ایچ اوز کو پرزیڈنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے ، گجرات میں یہ انتخابات صبح 8بجے ڈی ایچ ڈی سی عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں ہونگے ، انتخابات کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، DHO,sنے عملے کی تعیناتی کر دی ہے ، تا کہ شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جا سکے، ایچ پی سی اے کی طرف سے ڈاکٹر سلیم حمید ، پروفیسر محمد سلیم قریشی ، پروفیسر پرویز اختر قریشی ، ڈاکٹر محمد ذیشان اسلم فیصل آباد اور ٹیچرز نشست پر محمد عرفان فیصل آباد اور ڈاکٹر ذوالفقار احمد جہلم امیدوار ہیں ، تمام جماعتوں نے کامیابی کی طرف دعوے کیے ہیں ۔