نیوزی لینڈ (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمن مارٹن کرو کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں۔بھارت کے یووراج سنگھ حال ھی میں کینسر سے صحتیاب ھو کر بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آئے ھیں۔ لیکن کرکٹ کے حلقوں میں اس وقت پھر تشویش کی لہر دوڑ گئی، جب مارٹن کر و کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے انکے علاج کے دوران کینسر کی تشخیص کی ھے۔
ابتدائی رپورٹس سے ان کے مرض کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہو سکا ہے کہ وہ کس حد تک خطرناک ہے۔ مارٹن کرو نے نیوزی لینڈ کی جانب سے ستتر ٹیسٹ اور ایک سو تینتالیس ون ڈے میچ کھیلے۔ نوے کے دھائی میں ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے چند نامور بیٹسمینوں میں ہوتا تھا۔