نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک فیشن ویک کے تیسرے روز معروف انٹرنیشنل برینڈ کے نئے ڈیزائن پیش کیے گئے۔ مردوں میں یکساں مقبول ہونے کے باوجود نیویارک فیشن ویک کیلئے اس بارمعروف انٹرنیشنل برینڈ نے صرف خواتین کے ملبوسات پیش کیے ہیں۔جن میں خصوصی طور پر پیراشوٹ کا کپڑے استعمال کیا گیا ہے۔خواتین کی سماجی اور معاشی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کپڑوں کے رنگوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
میرا خیال سے ہر عقل مند شخص کو فیشن سے باخبر ہونا چاہیے کیونکہ اس سے آپ دنیا کے انداز کے مطابق چل سکتے ہیں اور اسی وجہ سے میں بھی یہاں آئی ہوں۔معروف انٹرنیشنل برینڈ کے ملبوسات کی نمائش میں ٹاپ ماڈلز کے علاوہ میوزک بینڈ “دی سٹروکس ” ۔ادکارہ “جینا جرشن ” اور معروف سنگر “الیشیا کیز “نے بھی شرکت کی۔13 ستمبر تک جاری رہنے والے نیویارک فیشن ویک میں دنیا کے 100 سے زائد ٹاپ فیشن برینڈز شرکت کر رہے ہیں۔