نیویارک میں سجا لاطینی فلم فیسٹیول

New york festival

New york festival

نیو یارک (جیوڈیسک) نیو یارک میں تیرہواں لاطینی فلم فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا ہے جس کی میزبانی فلم سوسائٹی آف لنکلن سینٹر نے کی، گیارہ ممالک کی اکیس فلمیں ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ نیویارک میں شروع ہونے والے اس فلم فیسٹیول میں لاطینی زبان میں فلمائی گئی ڈاکیومینٹریز، فلمیں شامل کی گئی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق اس میں گیارہ ممالک کی اکیس فلمیں شامل ہیں۔ فیسٹیول کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اس سال کیوبا سے لیکر چلی تک کی فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی جن میں اکثر فلمیں بنائی امریکا میں گئی ہیں۔ فیسٹیول میں لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والے فلمی ستاروں کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے، ایک مقامی فلم ساز جیمی روز کا کہنا تھا کہ دستاویزی فلم ایک مشکل تجربہ تھا۔