نیٹو اتحاد سے علیحدگی کا جائزہ لیا جائیگا۔ فردوس عاشق

Ferdos

Ferdos

وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہا اتحادیوں کے ساتھ عالمی سطح پر نئی شراکتی پالیسی کے لئے قومی سلامتی کی کمیٹی سے سفارشات مانگ لی گئی ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نیو پاٹنرشپ سٹریٹیجی کیلئے قومی سلامتی کی کمیٹی سے سفارشات مانگ لی گئی ہیں اوروزیراعظم بھی جلد قوم کو اعتمادمیں لیں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اگلے اجلاس میں ڈی جی ملٹری آپریشنزکوبھی بلالیا گیا ہے جو عسکری معاملات پر بریفنگ دیں گے۔ نیٹو اتحاد سے الگ ہونے کی صورت میں ممکنہ معاشی مسائل کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔