نیٹو حملہ:حکومت کا سخت نوٹس، اقدامات کا فیصلہ

nato strike

nato strike

نیٹو افواج کی جانب سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملے کے واقعات کا پاکستان کی سول اور عسکری قیادت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم گیلانی نے صدر زرداری، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے معاملے پر صلاح مشورہ کیا۔
وزیراعظم گیلانی صورتحال کے پیش نظر اپنا دورہ ملتان مختصر کرکے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے دفتر خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیٹو حملے کے بارے میں تمام متعلقہ فورمز پر آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ حکمت عملی بھی وضع کریں۔ ذرائع کے مطابق آج رات سول اور عسکری قیادت کا اہم اجلاس متوقع ہے جس میں معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔