نیٹو حملے کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء

national assembly

national assembly

مسلم لیگ نواز نے نیٹو حملے کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوا اور قرار داد جمع کرادی ہے۔ ن لیگ کی جانب سے شیریں ارشد خان، نزہت صا دق اور دیگر اراکین نے تحریک التوا میں اس معاملے کو فوری طور پر ایوان میں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تحریک التوا میں نیٹو افواج کی کارروائی کو پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت پر بزدلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے واضع کیا گیا کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے۔ پاکستان کی خود مختاری اور ملکی سلامتی پر حملہ کرکے عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے۔
ن لیگ ارکان کا مقف تھا کہ پاکستان نے اس دہشت گردی کی جنگ میں ان گنت قربانیا دی ہیں۔ اس جنگ میں شریک طاقتوں کا یہ رویہ پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بنتا جارہا ہے۔ ملکی سلامتی سے متعلق انتہائی اہم مسئلہ پر بحث کی جائے۔