نیٹو رات کی چھاپہ مار کارروائیاں بند کرے۔ حامد کرزئی

hamid karzai

hamid karzai

افغان صدر حامد کرزئی نے اتحادی افواج اور نیٹو پر زور دیا ہے کہ وہ رات کو کئے جانے والے آپریشن بند کرے۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں حامد کرزئی نے ایک بار پھر نیٹو افواج سے مطالبہ کیا کہ وہ رات میں کی جانے والی چھاپہ مارکارروائیاں اور گھر گھر تلاشی کا سلسہ بند کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک نیٹو رات کی کارروائیاں بند نہیں کرتا۔ افغانستان امریکا کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا۔