دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے نیٹو سپلائی بحال نہیں کی گئی ہے۔ پاکستان صورت حال کا جائزہ لے رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمین کے دورہ پاکستان سے پہلے اپنا ہوم ورک مکمل کرنا چاہتے ہیں تا کہ امریکی نمائندہ خصوصی سے ٹھوس شواہد پر بات کی جاسکے۔ ترجمان کا کہنا تھا امریکا اور نیٹو کی جانب سے ملکی سلامتی اور خود مختاری پر ٹھوس ضمانت ملنے تک نیٹو سپلائی بحال نہیں کی جائے گی۔