ایساف : (جیو ڈیسک)امریکہ کی جانب سے نٹیو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے متواتر بیانات کے بعد ایساف کمانڈر جان ایلن نے بالا آخر یہ تسلیم کرلیا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا مسئلہ تاحال حل طلب ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوجی قیادت سے ہونے والی ملاقاتیں مثبت رہی ہیں ۔پاکستان کو اپنی سرحدوں پر متعد د چیلنجوں کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے دس سال میں جتنا جانی نقصان نہیں اٹھا اتنا پاکستان نے صرف دو سال میں برداشت کیا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان اور افغانستان طویل مدت تعلقات قائم کرنے کیلئے بات چیت کر رہے ہیں۔