راولپنڈی : (جیو ڈیسک)دفاع پاکستان کونسل نے ایک بار پھر نیٹو سپلائی کی بحالی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کردیا۔ راولپنڈی میں اعجاز الحق کے گھر پر دفاع پاکستان کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نیٹو سپلائی اور امریکا سے تعلقات کی بحالی کے معاملات زیر غور آئے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں مولانا سمیع الحق نے دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے بارے میں بتایا۔ ان کا کہنا تھا پاکستان دفاع کونسل نے نیٹو سپلائی کی بحالی کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کسی صورت قبول نہیں،نیٹو سپلائی بحال کی گئی تو امریکا کے خلاف ملک گیرمہم چلائی جائے گی ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عوام نیٹو سپلائی کے لئے کوئی کام نہ کریں۔